Breaking

6/recent/ticker-posts

بلدیہ تھانے کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ٹنڈوجام یونیورسٹی کے دو طالبعلم سمیت 3افراد ہلاک



 حیدرآباد(پی پی آئی)پیر کی صبح بلدیہ تھانے کی ہٹڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے سبب رکشہ میں سوارزرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام  کے تھرڈ ایئر کے طالب علم نثار احمد بگٹی اور سیکنڈ ایئر کے طالب علم عبدالخالق بگٹی سمیت نامعلوم رکشہ ڈرائیور جس کی شناخت نہ ہوسکی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا  لاشوں کو پولیس نے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچادی گئی بلدیہ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کا سراغ نہیں لگ سکا اور ورثا کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا دونوں طالبعلم کا تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے دونوں طالبعلموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ عبدالخالق اور نثار احمد یونیورسٹی کے ہونہار طالبعلم تھے اور ان کے حادثے میں جاں بحق ہونے سے گہرا صدمہ ہوا ہے اور جامعہ کے اساتذہ طالبعلم اور تمام اسٹاف بھی دکھ کی اس گھڑی میں طلباء کے لواحقین سے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہ

Post a Comment

0 Comments