دورہ انگلینڈ پر روانگی کے لیے پاکستان ٹیم کے پلان میں تبدیلی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ابوظبی سےچارٹرڈ طیارہ صبح 4 بجے روانہ ہو کر لاہور پہنچے گا اور لاہور سے ‏طیارہ جمعہ کی صبح 9 بجے برمنگھم روانہ ہو گا۔

لاہور میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں۔اس وقت 3 ‏کھلاڑی اور عملے کے 8 ارکان لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن کر رہے ہیں۔

انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔‏ روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد ‏اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ ‏کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے ‏مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے ‏خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی ‏کھلاڑی پندرہ جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ‏‏ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے، ویسٹ انڈیز ‏‏کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز ‏‏کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔