ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل کی ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کے ہمراہ ایس ڈی پی او پھلیلی، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ڈی پی او سٹی کیساتھ میٹنگ کی گئی
میٹنگ میں اے ایس پی سٹی علینہ راجپر، ڈی ایس پی پھلیلی مسعود اقبال، ڈی ایس پی مارکیٹ نیاز حسین، ایس ایچ او سٹی انسپیکٹر ریاض احمد بجیرانی، ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر محمد خان برہمانی، ایس ایچ او پھلیلی انسپیکٹر نیاز حسین پنہور، ایس ایچ او فورٹ انسپیکٹر شکیل احمد سولنگی، ایس ایچ او پنیاری انسپیکٹر عبدالکریم عباسی، ایس ایچ او سخی پیر انسپیکٹر محمد پریل موریو، ایس ایس کینٹ انسپیکٹر اعجاز لاکھو، ایس ایچ او جی او آر سب انسپیکٹر ایاز علی بھگیو موجود تھے
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج تمام ایس ڈی پی اوز سے انکی کارکردگی پر بات چیت کی اور انہیں منشیات، جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کی جاری کاروائیوں پر شاباشی دی، مزید آپ نے کہا کہ ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں آپ تمام کی کارکردگی بہتر ہے مزید اپنے کمانڈر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ حیدرآباد شہر میں امن و امان برقرار رہے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ کی فراہمی ممکن رہے۔ مزید آپ نے کہا کہ عوام کیساتھ اچھے برتاؤ سے پیش آئیں انکے مسائل کو بغور سنیں اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ حیدرآباد کی تاجر برادری، سول سوسائٹی حیدرآباد پولیس کیساتھ شہر کے امن و امان میں تعاون کر رہی ہے وہ ایک خوش آئین عمل ہے اس سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ مل رہا ہے
0 Comments