کراچی: ملک میں سونے کی قیمتیں پر بڑھ گئیں جبکہ ڈالر بھی 158 روپے سے تجاوز کرگیا۔
چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہوگئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے سے 93 ہزار 750 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 1786 ڈالر فی اونس رہا۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر 68 پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 158 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 25 پوائنٹس کم ہوکر 47987 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے کم ہوکر 8351 ارب روپے ہے۔
0 Comments