Breaking

6/recent/ticker-posts

ایف اے ٹی ایف سے متعلق خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت آگئی

 


اسلام آباد: وزارت خزانہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق خبروں پر وضاحت آگئی۔

عدل نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے لیے پاکستان کو رہنمائی، تکنیکی تعاون فراہم کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو سال میں ایکشن پلان پر موثر، تیز تر عملدرآمد کیا، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پُر امید

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں، نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق فیٹف کا فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، فیٹف ایکشن پلان کےتحت 27پوائنٹس پرعملدرآمدکیلئے کہا گیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمدکیا تھا ، جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments