اسلام آباد : پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر طور خم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا، جب تک این سی او سی کی طرف سے وزارت داخلہ کو نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں۔
خیال رہے افغانستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے ہورہا ہے ، جوزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 1،22،156 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5،048 جا پہنچی ہے۔
0 Comments