چین سے سائینوفارم ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کا طیارہ سائینو فارم ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق چین سے سائینوفارم کورونا ویکسین کی 7 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے سائینوفارم ویکسین ای پی آئی حکام کےحوالےکردی ہے۔
سائینو فارم ویکسین کو ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ پاکستان نے سائینوفارم ویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے۔
چین سے6 لاکھ سائینوفارم ڈوز کی تیسری کھیپ شام 7بجےپہنچےگی جب کہ چین سے7لاکھ سائینوفارم ڈوز گزشتہ رات اسلام آباد لائی گئی ہیں۔
پاکستان نے چین سے سائینوفارم ویکسین کی 23 ملین ڈوز خریدی ہیں اور مرحلے وار اس کی ترسیل جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنی دسمبر تک پاکستان کو سائینوفارم مرحلہ وار فراہم کرے گی۔
0 Comments