لاہور: انگلینڈ ٹیم میں کرونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کی شام انگلینڈ کیمپ میں کووڈ نائٹین کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے، پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے
پی سی بی کے مطابق بورڈ اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیوز پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔
0 Comments