چمن: طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد کرلیا، برآمد شناختی کارڈ میں چمن کارہائشی پتہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک پر طالبان نے چھاپہ مارا ، اس دوران افغان کرنل ایوب کاکی کےگھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

فغان کرنل کےگھر سے برآمدشناختی کارڈ میں چمن کارہائشی پتہ درج ہے جبکہ شناختی کارڈ2002میں جاری ہوا اور 2007میں اس کی میعادختم ہوگئی۔

جس کے بعد افغان فوجی نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ کیسے بنوایا سوال اٹھ گئے۔

خیال رہے افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہے ، طالبان کا صوبہ نیمروز اور سوفک میں مختلف اضالع کو فتح کرنے کا دعویٰ اور صوبہ سرپول کے دارلحکومت پر بھی قبضے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب افغان حکام نے طالبان کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بایان میں تین اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔