وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو ‏گی اور آئندہ انتخابات میں عمران خان خودسندھ میں مہم چلائیں گے۔

کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کو دیا ‏گیا پیسہ دبئی، کینیڈا اور یورپ سے ملتا ہے سندھ کو ملنے والے پیسے کی مانیٹرنگ ضروری ہے ‏سندھ کے حکمرانوں پر پانی چوری کا بھی الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 750ارب آپ کومل رہاہےکیاکراچی کاحق نہیں اسےفنڈملے؟ جتناپیسہ مرادعلی ‏شاہ نےگھوٹکی کے نام پرلیااسےتوپیرس ہونا چاہئے تھا اربوں روپیہ لاڑکانہ پر لگا مجھے بتائیں کہ ‏وہاں کی کیا صورتحال ہے؟ جب آپ سے پوچھا جائےتوآپ چیخیں مارتےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کےسب سےبڑے دشمن سندھ پرراج کررہےہیں، بتایاجائےفریال ‏تالپور، مرادعلی شاہ کی اپنی زمینوں پرکبھی پانی کم نہیں ہوا، پانی چوری خود کر رہےہیں اور الزام ‏وفاق اورپنجاب پر ڈالا جا رہا ہے سندھ حکومت نےکہاہماراپانی چوری ہورہاہےتوارسانےکہاتحقیقات ‏کریں گے جب ارسانےعملی اقدام کرناشروع کیاتومرادعلی شاہ جوتےچھوڑکربھاگ گئے سندھ ‏حکومت نے انٹری اور ایگزٹ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سےمطالبہ ہےسندھ سمیت ملک میں آرٹیکل 140 اے نافذ ‏کرائے، آرٹیکل 148 مرادعلی شاہ پڑھ لیں کہ کیا کہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ سے ہٹ کر کوئی بھی فورم گفتگو کیلئے مناسب ‏نہیں ایسا انتخابی نظام لانا چاہتے ہیں جس میں ہارنے والا دھاندلی کا ڈھنڈورا نہ پیٹے پارلیمنٹ کو ‏کمزور کرنا جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔