Breaking

6/recent/ticker-posts

جناح اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے اہم فیصلے


 

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اےاے) نے شہرقائد کے جناح ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد کی بھی ہدایات کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں اور پرانا ایئر کنڈیشنڈ سسٹم تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں25 سال سے زائد پرانی ہوچکی ہیں۔ شعبہ انجینئرنگ نے سفارش کی ہے کہ ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیاں فوری تبدیل کی جائیں۔

شعبہ انجینئرنگ کے ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کا مینایئر کنڈیشنڈسسٹم بھی پرانا ہوچکا ہے، پرانی برقی سیڑھیاں تبدیل کرکے نئی سیڑھیاں لگائی جائیں۔

شعبہ انجینئرنگ کے مطابق ایئرکنڈیشنڈسسٹم اور برقی سیڑھیاں آئے روز خراب رہتی ہیں۔

دوسری جانب شعبہ انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیا آفیسرز میس بنانے کی بھی سفارش کردی۔ سی اے اے ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز نے معاملہ منظوری کے لیے بورڈ کو بھجوا دیا۔ سی اے اے بورڈ کا اجلاس 23 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments