Breaking

6/recent/ticker-posts

‏’انشااللہ وفاقی بجٹ با آسانی پاس ہو گا‘‏

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کےباوجودحکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے انشااللہ کل ‏وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوگا۔

ارکان اسمبلی کےاعزاز میں عشائیے سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش ‏کرنے پر بجٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کورونا کےباوجودحکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے ‏حکومت سنبھالنے کےبعدمشکل معاشی حالات سنبھالنے کا سامنا رہا، حکومت اداروں میں اصلاحات ‏کے ایجنڈےپرکاربندہے حکومت اداروں میں اصلاحات کیلئےکام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی ہمارا اصل مسئلہ ہےجس پرخصوصی توجہ ہے جلد اس پر قابو پا لیں ‏گے، مہنگائی ختم کرنےکیلئے ایک زبردست پروگرام لارہےہیں نچلےطبقےکواحساس پروگرام کے ‏ذریعے براہ راست فائدہ پہنچائیں گے کمزور طبقےکو ٹارگٹ سبسڈی کےلیے اقدامات اٹھا رہے ‏ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اصلاحات لاتے ہیں تو مافیا رکاوٹ ڈالتا ہے مضبوط حکومت کے بغیر ‏اصلاحات کاعمل مشکل ہے اسپتالوں میں اصلاحات کی کوشش کررہےہیں لیکن پیچیدگیاں ہیں ‏چاہتےہیں سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ جیساسزاجزاکاسسٹم ہو کیونکہ غریب آدمی سرکاری اسپتال ‏میں جاتےہیں توکوئی سنتاہی نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمقابلےدیگرممالک کےکورونامیں حالات کا موازنہ کرلیں پاکستان ‏ان چندممالک میں ہے جہاں کورونا کے باوجود4 فیصدگروتھ تھی، حکومت نے3سال میں مشکل ‏حالات کا مقابلہ کیا پاکستان مشکل صورتحال سے نکل چکاہے پوری دنیا میں کھانےپینےکی اشیاکی ‏قیمتیں بڑھ چکی ہیں ہم بہت جلدمہنگائی پرقابوپالیں گے کسانوں کو منڈیوں، صارفین سے جوڑنے ‏کیلئے اقدامات اٹھا رہےہیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔


Post a Comment

0 Comments