انگلینڈ میں بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے والے 3 سری لنکن کھلاڑیوں کو فوری طور پر ملک ‏واپس بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

سری لنکا کےدو کھلاڑیوں کوبائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے، جس کی وجہ ‏سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس، نیروشن ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلا کی جانب سے بائیو سیکیور ‏ببل کی خلاف ورزی کرنا ہے۔


یہ تینوں پلیئر آخری میچ کا حصہ تھے جس میں لنکن ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 89 کی شکست کے ‏سبب سیریز گنوانے کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ‏

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کھلاڑیوں پر حکومت برطانیہ کی جانب سے ‏جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔